Archive

کراچی: ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں کرپشن پر 7 پولیس اہلکار معطل

تمام معطل افسران و اہلکاروں کو فوری طور پر پولیس ہیڈ کوارٹر گارڈن کی بی کمپنی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی

کراچی: ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں کرپشن اور غفلت برتنے پر سات پولیس افسران اور اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ڈرائیونگ لائسنس برانچ سعود آباد میں مبینہ کرپشن اور فرائض میں کوتاہی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سات پولیس افسران و اہلکاروں کو معطل کر کے انہیں بی کمپنی منتقل کر دیا۔

معطل ہونے والوں میں انسپکٹر اشرف علی سومرو، انسپکٹر سعید محمد شاہ، سب انسپکٹر محمد صدیق میمن، سینئر کلرک محمد آصف علی، اے ایس آئی محمد پناہ، اے ایس آئی شاہد علی اور ہیڈ کانسٹیبل شہزاد گل شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تبت میں 7.1 شدت کا زلزلہ: 53 افراد جاں بحق، متعدد عمارتیں زمین منہدم

تمام معطل افسران و اہلکاروں کو فوری طور پر پولیس ہیڈ کوارٹر گارڈن کی بی کمپنی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

Mian Kamran

Kamran Jan is a senior journalist at Urdu24.com specializing in Pakistan's political, economic news and others. With over 10 years of reporting experience, he brings accurate, fact-checked stories to readers daily.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button