قائمہ کمیٹی داخلہ میں بچوں سے زیادتی کے مقدمات کیلئے چائلڈ کورٹس کے قیام کے بل منظور

مجسٹریٹ زیادتی کے شکار بچوں سے بیان اچھے ماحول میں اور ماہر نفسیات کی موجودگی میں لے گا،نوشین افتخار

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ نے بچوں کے ساتھ زیادتی کے مقدمات کے لیے چائلڈ کورٹس کے قیام کے بل کو اتفاق رائے سے منظور کر لیا۔

کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں بل کو مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی سیدہ نوشین افتخار نے پیش کیا۔ اس بل کے تحت ضابطہ فوجداری میں ترمیم کی جائے گی، جس کے بعد زیادتی کا شکار بچوں کے لیے چائلڈ کورٹس کا قیام ممکن ہو گا۔

نوشین افتخار نے اجلاس میں کہا کہ بل کے مطابق مجسٹریٹ زیادتی کے شکار بچوں سے بیان اچھے ماحول میں اور ماہر نفسیات کی موجودگی میں لے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ زیادتی کے مقدمات کا فیصلہ چھ ماہ کے اندر کرنا لازمی ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی مردوں کو بیوقوف بنانا نہایت آسان ہے،حریم شاہ

نوشین افتخار نے اس بل میں یہ بھی ذکر کیا کہ زیادتی کے مجرموں کو عموماً کوئی مناسب سزائیں نہیں ملتیں، جبکہ زرتاج گل نے اس موقع پر کہا کہ ایسے قوانین پہلے سے موجود ہیں۔

آخری مرحلے میں، وزارت قانون کے نمائندے جام اسلم نے بل کی مخالفت کی، لیکن کمیٹی نے اس بل کو متفقہ طور پر منظور کر لیا۔

Exit mobile version