پاکستان سٹاک ایکسچینج: تیزی کے بعد شدید مندی

کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1560 پوائنٹس کا اضافہ، پھر 1638 پوائنٹس کی بڑی کمی

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھی گئی، تاہم بعد ازاں مارکیٹ شدید مندی کا شکار ہوگئی، جس کے باعث انڈیکس نے 3 اہم سطحیں کھو دیں۔

کاروباری دن کے آغاز میں کے ایس ای 100 انڈیکس نے 1560 پوائنٹس کی نمایاں تیزی کے ساتھ 117613 پوائنٹس کی سطح عبور کی، جس سے سرمایہ کاروں میں اعتماد کی فضا قائم ہوئی۔

تاہم، دوپہر کے بعد مارکیٹ میں اچانک مندی کا رجحان غالب آگیا اور انڈیکس 1638 پوائنٹس کی بڑی کمی کے بعد نیچے آ کر 114414 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اس اتار چڑھاؤ کی وجہ منافع بخش فروخت اور غیر یقینی معاشی صورتحال ہو سکتی ہے۔ سرمایہ کاروں کو مزید محتاط حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

Exit mobile version