لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ وہ دن دور ہیں جب کشمیر کی آزادی کا سورج پوری آب و تاب کے ساتھ طلوع ہوگا۔
یومِ حقِ خودارادیت پر کشمیری شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ آج کا دن کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی کو سلام پیش کرنے کا دن ہے۔
یہ بھی پڑھیںفی تولہ سونے کی قیمت میں 1200 روپے کمی
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے 5 جنوری 1949 کو کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کو تسلیم کیا تھا، لیکن بدقسمتی سے کئی دہائیوں سے کشمیری عوام بھارتی مظالم اور بربریت کا سامنا کر رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا اور اس کاز کو ہر متعلقہ عالمی فورم پر اجاگر کرتا رہے گا۔
مریم نواز نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ کشمیری عوام کو ان کا جائز حق دلوانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے اور کشمیری عوام کی جدوجہد ہماری اپنی جدوجہد ہے۔