پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے قطر کے قریب زیر سمندر کیبل میں خرابی کی اطلاع دی ہے۔
پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ ایک پیغام میں بتایا گیا ہے کہ قطر کے قریب "اے اے ای ون” نامی کیبل، جو پاکستان کو عالمی انٹرنیٹ نیٹ ورک سے منسلک کرنے والی سات زیر سمندر کیبلز میں سے ایک ہے، تکنیکی خرابی کا شکار ہو گئی ہے۔
اس خرابی کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ صارفین کو سروس میں رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 2024 میں گولڈ میڈل کے بعد ارشد ندیم کا اگلا خواب
پی ٹی اے نے کہا ہے کہ متعلقہ تکنیکی ٹیمیں اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہیں اور صورت حال کی مسلسل نگرانی جاری ہے۔ اتھارٹی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ٹیلی کام صارفین کو سروس کی بحالی سے متعلق تمام تر اپ ڈیٹس فراہم کی جاتی رہیں گی۔
صارفین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ سروس کی مکمل بحالی تک صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور پی ٹی اے کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔