اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی نگرانی میں انڈر پاس منصوبہ ریکارڈ مدت میں مکمل کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے جناح ایونیو پر ایف-8 ایکسچینج چوک انٹرچینج انڈر پاس کا تعمیراتی کام ریکارڈ مدت میں مکمل کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق انڈر پاس کی تعمیر دن رات کی مسلسل محنت کا نتیجہ ہے، جس کی نگرانی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خود کی۔ سی ڈی اے نے اس اہم منصوبے کو مقررہ وقت سے پہلے مکمل کرکے ایک مثال قائم کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں امن کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، وزیر داخلہ
یہ انڈر پاس پاکستان کی تاریخ میں تیز ترین مکمل ہونے والے منصوبوں میں شمار کیا جا رہا ہے، جس نے 42 دن کی قلیل مدت میں پایۂ تکمیل تک پہنچ کر ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
افتتاحی تقریب آج ہوگی، جس میں وزیر اعظم شہباز شریف انڈر پاس کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی، چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود ہوں گے۔