پنجاب میں کالجوں کی موسم سرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری

24 دسمبر سے 5 جنوری تک سرکاری اور نجی کالج بند رہیں گے

راولپنڈی:محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے سرکاری اور نجی کالجوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔

پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر کے تمام کالج 24 دسمبر سے 5 جنوری تک بند رہیں گے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات کے بعد 6 جنوری 2025 سے تمام کالج دوبارہ کھل جائیں گے۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی وضاحت کی گئی ہے کہ بی ایس 4 سالہ پروگرام کے تحت تعلیمی سرگرمیاں اور دیگر امور تعطیلات کے دوران بھی معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔ اس کے علاوہ، یونیورسٹیوں اور کالجوں کے امتحانات بھی تعطیلات کے دوران شیڈول کے مطابق منعقد کیے جائیں گے۔

یہ اعلان طلبہ اور اساتذہ کے لیے موسم سرما کے دوران ضروری آرام اور تعلیم کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے اہم اقدام کے طور پر کیا گیا ہے۔

Exit mobile version