مظفرگڑھ کے علاقے سنانواں کے قریب ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں تیز رفتار مسافر وین ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا کر ایک دکان میں جا گھسی۔ اس حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 12 مسافر شدید زخمی ہو گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب مسافر وین کوٹ ادو سے ملتان جا رہی تھی۔ وین کی رفتار زیادہ ہونے کی وجہ سے وہ ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرائی اور پھر ایک قریبی دکان میں جا گھسی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں، کوٹ ادو اور سنانواں کے طبی مراکز منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔