پاک بحریہ کے سربراہ کا پی اے ایف ایئر وار کالج انسٹی ٹیوٹ فیصل کا دورہ

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے پی اے ایف ایئر وار کالج انسٹی ٹیوٹ فیصل کا دورہ کیا۔
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے پی اے ایف ایئر وار کالج انسٹی ٹیوٹ فیصل کا دورہ کیا۔ ان کی آمد پر ایئر وائس مارشل عامر شہزاد، صدر ایئر وار کالج انسٹی ٹیوٹ، فیصل نے ان کا استقبال کیا۔
مہمان خصوصی نےایئر وار کالج انسٹی ٹیوٹ (اے ڈبلیو سی آئی) فیکلٹی کو اعلیٰ صلاحیت کے حامل انسٹی ٹیوٹ کے لائق تعلیمی معیارات حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور فضائی جنگ کے جدید دور کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے قابل مستقبل کی فوجی قیادت کی تیاری کی اہمیت پر زور دیا۔
پاک بحریہ کے سربراہ نے ائیر وار کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قوم کی حفاظت میں پاکستان کی مسلح افواج کے اہم کردار اور قربانیوں کا اعتراف کیا۔

Exit mobile version