علاقائی

تعلیمی سال 2025 کیلئے امتحانات اور تعطیلات کے شیڈول کا فیصلہ

موسم سرما کی چھٹیاں 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک ہوں گی اور موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی تک دی جائیں گی

کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے تعلیمی سال 2025 کے لیے امتحانات اور تعطیلات کے شیڈول کا فیصلہ کر لیا۔

میٹرک کے امتحانات 15 مارچ سے جبکہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 15 اپریل سے شروع ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں یہ اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں طے پایا کہ نویں اور دسویں جماعت کے نتائج 15 جولائی تک جاری کیے جائیں گے، جبکہ گیارہویں اور بارہویں جماعت کے نتائج 15 اگست تک اعلان کیے جائیں گے۔

تعلیمی سال کے آغاز کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا کہ اسکولوں میں نیا تعلیمی سال یکم اپریل 2025 سے شروع ہوگا، جبکہ کالجز کا تعلیمی سال یکم اگست 2025 سے آغاز کرے گا۔

اجلاس میں تعطیلات کا شیڈول بھی طے پایا، جس کے مطابق موسم سرما کی چھٹیاں 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک ہوں گی اور موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی تک دی جائیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button