Archive

عدالت نے آوارہ کتوں کو مارنے کی مہم فوری روکنے کا حکم

عدالت نے راولپنڈی کی انتظامیہ کو 24 دسمبر تک آوارہ کتوں کو مارنے سے منع کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کیے ہیں

راولپنڈی: لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے آوارہ کتوں کو مارنے کی مہم فوری طور پر روکنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ کے جسٹس جواد حسن نے آوارہ کتوں کو مارنے کے خلاف التمش سعید کے توسط سے انیلہ عمر کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے راولپنڈی کی انتظامیہ کو 24 دسمبر تک آوارہ کتوں کو مارنے سے منع کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کیے ہیں۔

عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بھی قانونی نکات پر معاونت کے لیے نوٹس جاری کیے ہیں۔ درخواست میں حکومت پنجاب، لائیو اسٹاک، کمشنر، ڈی سی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔

درخواست گزار نے الزام لگایا کہ انتظامیہ نے کتا مار مہم کے لیے ٹینڈر جاری کیا ہے، جس میں 5 ہزار 200 کتوں کی ویکسی نیشن کے لیے ایک کروڑ 4 لاکھ روپے کا ٹینڈر دیا گیا ہے، لیکن یہ ٹینڈر کتوں کی ویکسی نیشن کے لیے نہیں بلکہ انہیں مارنے کے لیے جاری کیا گیا ہے۔

kamran

Mian Kamran is a hardworking and knowledgeable journalist, passionate about reporting the truth and being the voice of the common people. He is content writer of Urdu24.com, where he brings fresh, accurate and impactful news from Pakistan and around the world to his readers on a daily basis.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button