Archive

اگر فنکار کی آنکھیں نہیں بولتیں تو فنکار بے کار ہے،ناصر ادیب

یونس اور مجھے ریما خان پسند نہیں آئیں اس لیے انہیں فلم میں کاسٹ کرنے سے انکارکیاتھا

لاہور : ناصر ادیب نے کہا کہ اگر فنکار کی آنکھیں نہیں بولتیں تو فنکار بے کار ہے۔

مشہور پاکستانی مصنف ناصر ادیب نے اداکارہ ریما خان کو اپنی فلم میں کاسٹ نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔

ناصر ادیب نے ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی ،جہاں انہوں نے پاکستانی اداکارہ ریما خان کے بارے میں بات کی۔

اْنہوں نے بتایا کہ یونس ملک نے ایک بار مجھے کال کر کے کہا کہ ہمیں اپنی فلم کے لیے 2 نئی اداکاراؤں کی ضرورت ہے جس کے بعد ہم نئی اداکارائوں کی تلاش میں نکلے اور ہمیں فلم میں ریما خان کو کاسٹ کرنے کی تجویز دی گئی۔

ناصر ادیب نے بتایا کہ یونس اور مجھے ریما خان پسند نہیں آئیں اور ہم نے انہیں فلم میں کاسٹ کرنے سے انکار کر دیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بعد میں یونس ملک نے مجھ سے پوچھا کہ آپ کو ریما خان کیوں پسند نہیں آئیں؟ تو میں نے جواب دیا کہ جو مٹھاس ان کی زبان میں تھی وہ آنکھوں میں نظر نہیں آئی اگر فنکار کی آنکھیں نہیں بولتیں تو فنکار بے کار ہے۔

ناصر ادیب نے یہ بھی کہا کہ لیکن عزت اللّٰہ نے دینی ہوتی ہے اس لیے ریما خان انڈسٹری میں آئیں اور وہ سپر ہٹ ہو گئیں۔

kamran

Mian Kamran is a hardworking and knowledgeable journalist, passionate about reporting the truth and being the voice of the common people. He is content writer of Urdu24.com, where he brings fresh, accurate and impactful news from Pakistan and around the world to his readers on a daily basis.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button