کراچی: پی آئی اے نے کینیڈا سے پاکستان آنے والوں کے لیے سال نو کا تحفہ پیش کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے سال 2025 کے آغاز پر اپنے مسافروں کے لیے ایک خصوصی رعایت کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق کینیڈا سے پاکستان آنے والی پروازوں کے لیے 10 فیصد رعایت فراہم کی جائے گی، جو سال نو کے موقع پر بیرون ملک مقیم ہم وطنوں کے لیے ایک تحفہ ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ رعایتی ٹکٹ کی بکنگ 10 دسمبر 2024 تک کی جا سکتی ہے، جبکہ یہ ٹکٹ کینیڈا سے پاکستان کے لیے 11 جنوری سے 20 مارچ 2025 تک سفر کے لیے کارآمد ہوں گے۔
پی آئی اے کی جانب سے یہ اعلان کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو سہولت فراہم کرنے کے عزم کا مظہر ہے، تاکہ وہ نئے سال میں اپنے خاندان اور عزیزوں سے ملنے کے لیے آسانی سے سفر کر سکیں۔