عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں بھی سستا ہو گیا

 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت میں 1700 روپے کی کمی واقع ہوئی

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کےبعد پاکستان میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 17 ڈالر کم ہو کر 2633 ڈالر تک پہنچنے کے نتیجے میں، مقامی صرافہ بازاروں میں پیر کو 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت میں 1700 روپے کی کمی واقع ہوئی، جس کے بعد یہ 2 لاکھ 74 ہزار 500 روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1457 روپے کی کمی ہوئی، جس سے اس کی قیمت 2 لاکھ 35 ہزار 340 روپے پر آ گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت مستحکم رہی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 3400 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 2914.95 روپے پر برقرار ہے۔

Exit mobile version