راولپنڈی کے شہریوں کے لیے ایک خوشخبری!

پنجاب حکومت کا 102 ماحول دوست الیکٹرک بسوں کی سروس شروع کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی کے شہریوں کے لیے ایک خوشخبری! پنجاب حکومت نے شہر میں 102 ماحول دوست الیکٹرک بسوں کی سروس شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ 25 اکتوبر کو ہونے والی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کی 39ویں میٹنگ میں کیا گیا۔

منصوبے کی تکمیل کے لیے 2024-25 کی ایڈمنسٹریٹو منظوری دی گئی ہے، جبکہ کام مکمل ہونے کی حتمی مدت نومبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔ یہ بس سروس 84 کلومیٹر کا علاقہ کور کرے گی اور 10 مختلف روٹس پر چلائی جائے گی، جو شہریوں کے سفر کو نہ صرف آسان بلکہ ماحول دوست بھی بنائے گی۔

پراجیکٹ کی کل لاگت 7 ارب روپے سے زائد ہے، جبکہ حکومت پنجاب نے پہلے ہی 4.7 ارب روپے جاری کر دیے ہیں۔ اس اہم منصوبے پر عملدرآمد کی ذمہ داری پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے سپرد ہے۔

ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے الیکٹرک بس سروس ایک اہم قدم ہے، جو شہریوں کو جدید اور محفوظ سفری سہولیات فراہم کرے گی۔

Exit mobile version