پی ٹی آئی کارکنوں کے اصل مجرم علی امین اور بشریٰ بی بی ہیں، عظمیٰ بخاری

عمران خان اور پی ٹی آئی کے خاتمے کے لیے بشریٰ بی بی کافی ہیں،صوبائی وزیر اطلاعات

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی جماعت کے خاتمے کے لیے بشریٰ بی بی ہی کافی ہیں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کے لیے اصل مسئلہ علی امین اور بشریٰ بی بی ہیں، جن کی ناکامیوں نے تحریک انصاف کو بحران کا شکار کر دیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ علی امین اور بشریٰ بی بی کی گاڑیوں پر حملے انہی کے کارکنوں کی مایوسی کا نتیجہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بیانیے اور جماعت کو ختم کرنے میں ان کے اپنے اقدامات اور فیصلے کافی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پر دباؤ ڈالنے اور این آر او حاصل کرنے کے لیے جتھوں کے ذریعے وفاق پر حملے ناکامی کا شکار رہیں گے۔

عظمیٰ بخاری نے تحریک انصاف کی حالیہ سرگرمیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پارٹی اپنی ذلت اور ناکامیوں کو فیک نیوز اور افواہوں کے پیچھے چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تحریک انصاف کی آخری ناکام بغاوت تھی، اور اب یہ انتشار پسند ٹولہ دوبارہ اسلام آباد پر چڑھائی کی جرات نہیں کرے گا۔

Exit mobile version