پیرس ایئرپورٹ پر پالتو کتے کی گمشدگی سے فلائٹ آپریشن متاثر، 2رن ویز بند

واقعے کی وجہ سے ایئرپورٹ پر متعدد پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا اور فلائٹ آپریشن میں تاخیر ہوئی

پیرس: پیرس کے چارلس ڈی گال ایئرپورٹ پر ایک پالتو کتے کے گم ہونے کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہوگیا، اور اس کی تلاش کے لیے دو رن ویز بند کر دیے گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، پالتو کتا املکا اور اس کی مالکن پیرس پہنچے تھے اور انہیں ایئر فرانس کی پرواز سے ڈلاس جانا تھا تاہم ائیرپورٹ پر سامان اتارنے کے دوران املکا اپنے پنجرے سے فرار ہوگیا۔

کتے کی تلاش کے لیے ایئرپورٹ پر اعلانات کیے گئے اور ڈرون کی مدد بھی لی جا رہی ہے۔ ایئر فرانس کے مطابق، املکا کو متعدد بار دیکھا گیا ہے اور اس تک رسائی حاصل کرنے کی کوششیں کی گئیں لیکن اب تک وہ پکڑا نہیں جا سکا۔

اس واقعے کی وجہ سے ایئرپورٹ پر متعدد پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا اور فلائٹ آپریشن میں تاخیر ہوئی۔

Exit mobile version