امریکا کی ایک ریسرچ لیب سے درجنوں بندر فرار ہوگئے

اس فیسیلٹی میں مجموعی طور پر 50 بندر موجود تھے، جن میں سے 43 بندر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے

امریکا کی ایک ریسرچ لیب سے درجنوں بندر فرار ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست جنوبی کیرولینا کے بیفورٹ کاؤنٹی میں واقع الفا جینیسس فیسیلٹی سے 43 بندر بھاگ گئے، جس کے بعد مقامی انتظامیہ نے شہریوں کو خبردار کیا ہے۔

یہ بندر rhesus macaque نسل سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کو ریسرچ کے لیے لیب میں رکھا گیا تھا۔

انتظامیہ نے بتایا کہ اس فیسیلٹی میں مجموعی طور پر 50 بندر موجود تھے، لیکن پنجرے کا دروازہ کھلا رہنے کے سبب 43 بندر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جب کہ 7 بندر پنجرے میں ہی موجود ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق، فرار ہونے والے تمام بندر مادہ تھے، جن کی عمر کم تھی اور وزن 3.2 کلوگرام کے قریب تھا، اس لیے ان پر کسی قسم کا ریسرچ یا ٹیسٹ نہیں کیا جا رہا تھا۔

انتظامیہ نے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے اور انہیں دروازے اور کھڑکیاں بند رکھنے کی اپیل کی ہے۔ ساتھ ہی بندروں کی تلاش کے لیے تھرمل کیمرے بھی نصب کیے جا رہے ہیں۔

Exit mobile version