کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں دو دن کی کمی کے بعد آج پھر اضافہ دیکھنے کو ملا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 16 ڈالر کے اضافے سے 2647 ڈالر کی سطح تک پہنچ گئی۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، بدھ کے روز 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت 1600 روپے بڑھ کر 275900 روپے ہوگئی۔ اسی طرح، فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 1372 روپے کا اضافہ ہوا، اور یہ 236540 روپے تک جا پہنچی۔
دوسری جانب سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود فی تولہ چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ چاندی کا فی تولہ نرخ 3400 روپے برقرار رہا، جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 2914.95 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔