کراچی: سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا رجحان رک گیا ہے اور آج فی تولہ قیمت میں 4,100 روپے کی کمی دیکھنے کو ملی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 4,100 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 74 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح، 10 گرام سونا 3,515 روپے سستا ہوکر 2 لاکھ 35 ہزار 168 روپے پر پہنچ گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 4,300 روپے کی کمی آئی تھی اور 24 قیراط سونا 2 لاکھ 78 ہزار 400 روپے میں فروخت ہوا تھا۔
اسی دوران، 10 گرام 24 قیراط سونا 3,657 روپے کمی کے ساتھ 2 لاکھ 38 ہزار 683 روپے میں فروخت ہوا جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا بھی 2 لاکھ 22 ہزار 172 روپے سے نیچے آکر 2 لاکھ 18 ہزار 793 روپے کی قیمت پر دستیاب رہا۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی آئی، فی تولہ چاندی 50 روپے اور 10 گرام چاندی 42 روپے سستی ہوکر بالترتیب 3 ہزار 400 روپے اور 2 ہزار 914 روپے پر فروخت ہوئی۔
ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 43 ڈالر کمی کے بعد 2 ہزار 672 ڈالر تک آچکی ہے۔
واضح رہے کہ 23 نومبر کو سونے کی قیمت 2 ہزار 200 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 82 ہزار 700 روپے تک پہنچ گئی تھی۔