پاکستان

شرپسندی کی سازش بری طرح ناکام ، پر امن پاکستان اور عوام کی فتح ہوئی، محسن نقوی

اللہ کا شکر ہے کہ شرانگیزی کی تمام کوششیں ناکام ہوئیں ، وفاقی وزیر داخلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ملک میں شرپسندی کی سازش بری طرح ناکام ہوئی ہے اور یہ پرامن پاکستان اور عوام کی فتح ہے۔

محسن نقوی نے ڈی چوک سے خیبر پلازہ تک مختلف مقامات کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ڈیوٹی پر تعینات قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سے ملاقات کی۔ وزیر داخلہ نے ان کی بہادری اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔

محسن نقوی نے اسلام آباد کے مختلف کلیئر کیے گئے علاقوں کا جائزہ لیا اور رینجرز، اسلام آباد، پنجاب اور سندھ پولیس، ایف سی اور پاک فوج کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے فوری طور پر صفائی کے اقدامات کے لیے سی ڈی اے کو ہدایات جاری کیں اور شرپسندوں کے حملوں سے متاثرہ عمارتوں اور تنصیبات کے نقصانات کا جائزہ بھی لیا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ شرانگیزی کی تمام کوششیں ناکام ہوئیں اور رینجرز کے افسران اور جوانوں نے مظاہرین کو بہادری کے ساتھ پسپا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج، ایف سی، اسلام آباد، پنجاب اور سندھ پولیس کی جراتمندانہ خدمات پر ان سب کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ یہ پاکستان کے امن اور عوام کی فتح ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button