Archive

دوسرا ون ڈے: زمبابوے کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

پہلے میچ کی شکست کے بعد قومی ٹیم کے لیے دوسرا میچ اہمیت اختیار کر گیا

بلاوایو: زمبابوے نے پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

بلاوایو میں جاری سیریز کے دوسرے میچ کا ٹاس زمبابوے کے کپتان کریگ ایروائن نے جیتا اور بیٹنگ کا انتخاب کیا۔ اس میچ کے لیے میزبان ٹیم نے اپنی پچھلی فاتح ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی، جب کہ پاکستان کی جانب سے دو تبدیلیاں کی گئیں۔ قومی ٹیم میں حسنین کی جگہ محمد ابرار اور حسیب اللہ خان کی جگہ طیب طاہر کو شامل کیا گیا ہے۔

پہلے میچ کے حوالے سے بات کی جائے تو زمبابوے نے پاکستان کو 206 رنز کا ہدف دیا تھا، تاہم بارش سے متاثرہ میچ میں پاکستان 21 اوورز میں صرف 60 رنز بنا سکا اور 6 وکٹیں گنوا بیٹھا۔ نتیجتاً، میزبان ٹیم نے ڈک ورتھ لوئس سسٹم (ڈی ایل ایس) کے تحت قومی ٹیم کو 80 رنز سے شکست دی تھی۔

kamran

Mian Kamran is a hardworking and knowledgeable journalist, passionate about reporting the truth and being the voice of the common people. He is content writer of Urdu24.com, where he brings fresh, accurate and impactful news from Pakistan and around the world to his readers on a daily basis.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button