علاقائی
ٹرینڈنگ

بشریٰ بی بی کا بیان پی ٹی آئی نے بھی تسلیم نہیں کیا، کامران ٹیسوری

عمران خان صرف مس کالیں دے رہے ہیں، اور اگلے پانچ سال تک ان کی کالوں کا جواب نہیں ملے گا

لندن: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان صرف مس کالیں دے رہے ہیں، اور اگلے پانچ سال تک ان کی کالوں کا جواب نہیں ملے گا۔

لندن میں ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما بار بار ایک ہی دائرے میں گھوم رہے ہیں اور بالآخر وہاں واپس پہنچیں گے جہاں سے شروع کیا تھا۔ ان کے مطابق یہ سیاست کے آخری اوور کا کھیل ہے، جو جلد ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کی پارٹی کے بیانات ان کی مایوسی کو ظاہر کرتے ہیں۔

کامران ٹیسوری نے بشریٰ بی بی کے بیان پر بھی تبصرہ کیا اور کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر بھی اس بیان کو قبول نہیں کیا جا رہا۔ اگر عمران خان نے بطور وزیراعظم بشریٰ بی بی سے کوئی حساس بات شیئر کی ہے تو انہوں نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بطور وزیراعظم، عمران خان نے راز افشا نہ کرنے کا عہد کیا تھا، اور اگر وہ ان باتوں کو جوڑ کر ملکی مفادات کے خلاف کوئی کارروائی کر رہے ہیں تو یہ پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ پاکستان معاشی استحکام کی راہ پر گامزن ہے اور دوست ممالک ہماری مدد کر رہے ہیں۔ تاہم، پی ٹی آئی کی موجودہ سرگرمیاں نہ تو عوام کو پسند آئیں گی اور نہ ہی بین الاقوامی دوست ممالک کو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button