لائف سٹائل

ملیکا شراوت نے فرانسیسی بزنس مین سے بریک اپ بارے بتا دیا

یہ سچ ہے کہ وہ سنگل ہیں اور مکمل طور پر اپنی تنہائی کو قبول کرتی ہیں، ملیکا شراوت

بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور آئٹم گانوں سے شہرت حاصل کرنے والی 48 سالہ ملیکا شراوت نے اپنی سنگل ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں ملیکا شراوت نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ وہ سنگل ہیں اور مکمل طور پر اپنی تنہائی کو قبول کرتی ہیں، جسے وہ اپنی آزادی کے طور پر دیکھتی ہیں۔

جب شادی کے بارے میں سوال کیا گیا تو ملیکا نے بتایا، "میں شادی کے لیے نہیں ہوں، لیکن میں شادی کے خلاف بھی نہیں ہوں۔ اصل بات یہ ہے کہ دو لوگ ایک دوسرے سے کیا چاہتے ہیں۔”

اداکارہ نے فرانسیسی بزنس مین سائرل آکزین فینس سے اپنے ماضی کے تعلقات پر بات کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ "آج کے دور میں ایک قابل شخص کو ڈھونڈنا بہت مشکل ہو چکا ہے۔ ہم الگ ہو چکے ہیں اور میں اس بارے میں مزید بات نہیں کرنا چاہتی۔”

ملیکا نے اپنے کیریئر کے بارے میں بھی گفتگو کی اور بالی وڈ میں دو سال کے وقفے کے بعد اپنے حالیہ پروجیکٹ "وکی اور ودیا کا وہ والا ویڈیو” کی واپسی پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ "جہاں بھی گئی، مجھے وہی پیار اور عزت ملی جو پہلے تھا۔”

واضح رہے کہ ملیکا شراوت کئی سالوں تک فرانسیسی بزنس مین سائرل آکزین فینس کے ساتھ تعلق میں رہی تھیں۔ 2016 میں بھارتی میڈیا نے یہ خبریں بھی نشر کی تھیں کہ ملیکا نے طویل عرصہ محبت کے بعد سائرل آکزین فینس سے دوسری شادی کر لی ہے۔

اس سے قبل، ملیکا شراوت نے 2000 میں بالی وڈ میں قدم رکھنے سے پہلے کرن سنگھ گل سے پہلی شادی کی تھی جو کامیاب نہ ہو سکی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button