بین الاقوامی

برطانیہ میں طوفان برٹ سے مزید تباہی، ٹرینیں منسوخ، فضائی آپریشن متاثر

ساحلی علاقوں میں 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے صورتحال مزید پیچیدہ کر دی

لندن: طوفان برٹ کی تباہ کاریوں نے برطانیہ کو ہلا کر رکھ دیا، مختلف حادثات میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق طوفان کی شدت سے انگلینڈ اور ویلز میں 4 ہزار سے زائد عمارتوں کی بجلی منقطع ہوگئی۔

طوفان کے باعث 339 ٹرینوں کی روانگی منسوخ کردی گئی جبکہ فضائی آپریشن بھی بری طرح متاثر ہوا۔

ساحلی علاقوں میں 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے صورتحال مزید پیچیدہ کر دی، جبکہ درجہ حرارت بڑھنے کے سبب برف پگھلنے لگی، جس سے سیلاب کے خطرات میں اضافہ ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے 100 سے زائد سیلاب کی وارننگز اور الرٹس جاری کیے ہیں۔

انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں شدید برفباری نے نظام زندگی کو مفلوج کر دیا ہے۔ بارش اور برفباری کی شدت کے باعث ایئرپورٹس اور ریلوے اسٹیشنز کو بند کر دیا گیا، جبکہ ذرائع آمدورفت بھی درہم برہم ہوگئے ہیں۔ سڑکوں پر برف جمع ہونے کے ساتھ ساتھ سیلاب کا خدشہ بھی بڑھتا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button