نائیجیریا نے آئیوری کوسٹ کو 264 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی

آئیوری کوسٹ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی تاریخ میں سب سے کم اسکور بنا کر آؤٹ ہو گئی

نائیجیریا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کوالیفائر میں آئیوری کوسٹ کو ریکارڈ 264 رنز سے شکست دی۔

نائیجیریا میں جاری آئی سی سی انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سب ریجنل افریقا کوالیفائر کے گروپ سی کے پانچویں میچ میں نائیجیریا نے آئیوری کوسٹ کے خلاف تاریخی فتح حاصل کی۔

میچ نائیجیریا کے شہر لاگوس میں کھیلا گیا، جہاں نائیجیریا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ شاندار بیٹنگ کے مظاہرے کے بعد نائیجیریا نے حریف ٹیم کو پہاڑ جیسا ہدف دیا۔

آئیوری کوسٹ کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں شدید مشکلات کا شکار ہوئی اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی تاریخ میں سب سے کم اسکور بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ یوں نائیجیریا نے میچ میں 264 رنز کے بھاری فرق سے فتح حاصل کی، جو اس ٹورنامنٹ کی تاریخ کی بڑی کامیابیوں میں شمار کی جا رہی ہے۔

Exit mobile version