اذلان شاہ ہاکی کپ ، جاپان نےفائنل میں پاکستان کو شکست دیدی

تیسویں اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں جاپان نے پاکستان کو شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق کھیل کے چوتھے کواٹر میں مقابلہ 2-2 سے برابر تھا تاہم وقت مکمل ہونے پر میچ کا فیصلہ پینلٹی شوٹ آئوٹ پر کیا گیا ۔
جاپان نے پاکستان کے خلاف 5 میں سے 4 گول داغے جبکہ پاکستان 5 پینلٹی شاٹس میں سے صرف ایک ہی گول کر سکا اور جاپانی کیپر نے پاکستان کے تمام وار ناکام بناتے ہوئے اپنی ٹیم کو بھاری مارجن سے جیت دلوائی ۔
ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں پاکستان اور جاپان کے مابین فائنل میں آغاز سے ہی دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے۔
عبدالرحمٰن نے 37 ویں منٹ میں گول اسکور کرکے پاکستان کو برتری دلائی تاہم 47 ویں منٹ میں ماٹسوموٹو نے فیلڈ گول اسکور کرکے میچ 2-2 گول سے برابر کردیا۔
پینلٹی شوٹ آؤٹس مرحلہ میں پاکستان ٹیم کارکردگی نہ دکھا سکی۔ پاکستان کی جانب سے رانا وحید اشرف، ارشد لیاقت گول نہ کرسکے، واحد گول عماد بٹ نے اسکور کیا۔
جاپان نے پینلٹی شوٹ آؤٹس 1-4 گول سے جیت کر ایونٹ کا اعزاز اپنے نام کرلیا، پاکستان ہاکی ٹیم ایونٹ کی سلور میڈلسٹ قرار پائی۔

Exit mobile version