سیالکوٹ: کھیلتا پنجاب فٹبال فائنل، فارورڈ اسپورٹس کی شاندار فتح

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اور سابق میئر کی شرکت، فاتح ٹیموں میں انعامات تقسیم

سیالکوٹ (ارشد رحمانی) کھیلتا پنجاب سپورٹس فیسٹیول 2024ء ڈسٹرکٹ سیالکوٹ فٹبال کا فائنل فارورڈ سپورٹس نے جیت لیا، ینگ بلڈ کو صفر کے مقابلے میں 9 گولز سے شکست۔

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین لنگڑیال اور سابق میئر سیالکوٹ توحید اختر نے گورنمنٹ جناح اسلامیہ کالج کی گراؤنڈ میں کھیلتا پنجاب کے فاتحین میں نقد انعامات اور ٹرافیز تقسیم کیں۔

یکم ستمبر سے شروع ہونے والے ضلع کی سطح پر کھلتا پنجاب سپورٹس فیسٹیول 2024 کے تحت اتھلیٹکس کی 8 گیٹگری، بیڈمںٹن، کرکٹ ٹیم بال، ہاکی، کبڈی اور فٹبال کے ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں مجموعی طور پر 1 ہزار 677 کھلاڑیوں اور اتھلیٹکس نے حصہ لیا۔

کرکٹ، فٹبال ، کبڈی اور ہاکی کی عمر ٹیموں میں ایک لاکھ روپے اور رنر آپ کو 50 ہزار روپے انعام اور ٹرافیاں دی گئی، بیڈمنٹن کے فاتحین گرلز ، بوائز ڈبل مقابلوں میں فاتح ٹیم کو 50ہزار روپے اور 25 ہزار روپے رنر آپ کو انعام دیا گیا جبکہ اتھلیٹکس کے 8 گیٹگری میں ونر کو 15 ہزار روپے اور رنر اپ کو 10 ہزار انعام سے نوازا گیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سیالکوٹ افتخار گوندل، تحصیل سپورٹس عدنان سلیم ، مجاہد مقبول بٹ، کامران بٹ، اشفاق نذر گھمن بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Exit mobile version