اداکارہ اور معروف ٹی وی میزبان مشی خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے، جس میں وہ اپنے لائیو شو کے اختتام پر مہمانوں اور ٹیم کے ارکان کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے کرسی سے گر پڑتی ہیں۔
یہ ویڈیو ’کے ٹو‘ ٹی وی چینل کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے شیئر کی گئی، جس کے بعد دیگر شوبز میڈیا پیجز نے بھی اس ویڈیو کو پھیلایا اور مختصر وقت میں یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر ہر طرف چھا گئی۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ مشی خان اپنے شو کے اختتام پر مہمانوں اور ٹیم کے ارکان کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کر رہی ہوتی ہیں، لیکن جیسے ہی وہ اپنا فون نکال کر سیلفی لینے کی کوشش کرتی ہیں، وہ اپنا توازن کھو بیٹھتی ہیں اور کرسی سے نیچے گر جاتی ہیں۔
ویڈیو میں مشی خان شو کے اختتام پر ٹیم کے ارکان سے پوچھتی ہیں: "ہمارے پاس کتنا وقت بچا ہے؟” اس کے بعد وہ اپنے فون سے سیلفی لینے کی کوشش کرتی ہیں، اور اسی دوران وہ کرسی سے گر جاتی ہیں۔ گرنے کے بعد مشی خان ہنسی کے ساتھ شرمندہ بھی ہو جاتی ہیں۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اس پر مختلف تبصرے کیے۔ کچھ نے یہ کہا کہ یہ سارا واقعہ محض ایک ڈراما تھا، جبکہ دیگر صارفین نے اداکارہ کی خیریت کے لیے دعائیں کیں اور امید ظاہر کی کہ انہیں زیادہ چوٹ نہ آئی ہو۔
یہ ویڈیو مشی خان کے اپنے شوسحر کے اختتام پر کی جانے والی سیلفی کے دوران کا واقعہ ہے، جس میں وہ اپنی کرسی سے گر گئیں۔