دنیا میں کوئی بھی شخص ’سیلف میڈ‘ نہیں ہوتا ، ماہرہ خان

کامیابی میں ہمیشہ کسی نہ کسی کا تعاون شامل ہوتا ہے ، اداکارہ

لاہور: پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ ان کے مطابق دنیا کا کوئی بھی کامیاب شخص حقیقت میں ’سیلف میڈ‘ نہیں ہوتا، اور نہ ہی ایسا ممکن ہے۔

ماہرہ خان کی ’سیلف میڈ‘ اور دوستوں و خاندان کی مدد کے بارے میں بات کرنے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

ایک تقریب کے دوران جب اداکارہ سے ان کے خیالات کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہمیرے خیال میں ’سیلف میڈ‘ کوئی حقیقت نہیں۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ لفظ شاید کہنے میں اچھا لگتا ہو لیکن اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ماہرہ خان نے کہا کہ وہ جس مقام پر آج ہیں، اس میں ان کے والدین، بھائی، بیٹے اور دوستوں کی مدد کا اہم کردار ہے۔ اداکارہ کے مطابق، ان کے لئے یہ ایک حقیقت ہے کہ وہ اس مقام پر اپنے دوستوں اور کام کرنے والوں کی مدد کے بغیر نہیں پہنچ سکتیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کا ذاتی طور پر یہ ماننا ہے کہ ’سیلف میڈ‘ کوئی حقیقت نہیں ہے، اور ہر کامیاب شخص کو کسی نہ کسی کی مدد ضرور حاصل ہوتی ہے۔

’سیلف میڈ‘ کا یہ لفظ عموماً مغربی ممالک میں استعمال ہوتا ہے اور اس کا مطلب ہوتا ہے کہ کوئی فرد اپنی محنت اور بغیر کسی کی مدد کے کامیاب ہوا ہو۔ تاہم، ماہرہ خان کا ماننا ہے کہ ایسی کامیابی کا کوئی وجود نہیں، اور ہر کامیاب شخص کے پیچھے کسی نہ کسی کا ہاتھ ہوتا ہے۔

Exit mobile version