چیمپئنز ٹرافی 2025 : آئی سی سی کا وفد 11 نومبر کو پاکستان کا دورہ کرےگا

آئی سی سی کا یہ وفد چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کے سلسلے میں مختلف اسٹیڈیمز کی تعمیراتی حالت کا جائزہ لے گا

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا وفد 11 نومبر کو پاکستان پہنچے گا۔

رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ آئی سی سی کا یہ وفد چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کے سلسلے میں مختلف اسٹیڈیمز کی تعمیراتی حالت کا جائزہ لے گا۔

مہمان وفد لاہور کے قذافی اسٹیڈیم، کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم اور راولپنڈی اسٹیڈیم کا دورہ کرے گا، اور اس دوران چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا بھی اعلان متوقع ہے۔

اس وفد کے دورے کے دوران، وہ ہوٹلز سمیت دیگر ضروری مقامات کا بھی معائنہ کریں گے تاکہ ایونٹ کے لیے ضروری انتظامات مکمل کیے جا سکیں۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مجوزہ شیڈول 19 فروری سے 9 مارچ تک ہے، تاہم اس بارے میں باضابطہ اعلان آئی سی سی کی جانب سے کیا جائے گا۔

Exit mobile version