علاقائی

ڈی پی ایس گرائمر سکولز کے تعلیمی انتظامی امور بہتر بنانا مشن ہے، ڈپٹی کمشنر وہاڑی

عمرانہ توقیر کا اساتذہ کی کارکردگی جانچنے کیلئے ہر کلاس میں جائزہ رجسٹرڈ رکھنے کا حکم

 

 

وہاڑی (سلمان جاوید چوہدری) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے کہا ہے کہ ڈی پی ایس، گرائمر سکولز کے تعلیمی انتظامی امور بہتر بنانا مشن ہے، اساتذہ کی کارکردگی جانچنے کیلئے ہر کلاس میں جائزہ رجسٹرڈ رکھنے کا حکم، ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی زیر صدارت ڈی پی ایس وہاڑی، بوریوالا اور گرائمر سکولز کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقدہ ہوا۔

اجلاس میں خالی آسامیوں پر اساتذہ کی بھرتی کا عمل شروع کرنے، کمپیوٹر لیب، آئی ٹی لیب کی اپ گریڈیشن، فرنیچر کی خریداری، انتظار گاہ کی تعمیر، طلبا کی فیسوں میں اضافہ اور کینٹین کی نیلامی کے عمل کی منظوری دی گئی ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے ڈی پی ایس اور گرائمر سکولز کے ریونیو کو بڑھانے کیلئے دوکانوں کی تعمیر کیلئے تکنیکی معاملات کا جائزہ لے کر پلان ایک ہفتہ میں پیش کرنے کا حکم بھی دیا اجلاس میں اساتذہ کی تنخواہیں ماہ جنوری میں بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے کہا کہ آئندہ تنخواہوں میں اضافہ کی شرح اساتذہ کی کارکردگی سے منسوب ہوگی۔ جس کیلئے ہر کلاس میں اساتذہ کارکردگی جانچنے کیلئے جائزہ رجسٹرڈ رکھے جائیں سکولز کے ریونیو کو بڑھانے اولین ترجیح ہے اس حوالے سے ایسا میکینزم بنایا جائے جو فائدہ مند ثابت ہو۔

ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا ملک فاروق احمد کو شہناز انجم کو بطور پرنسپل عارضی چارج دینے کی ہدایت بھی کی اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبد الجبار، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو سید عثمان منیر بخاری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس مظفر خان، اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول، سی ای او ایجوکیشن ظفر اقبال وٹو، پرنسپل گرائمر سکول صائمہ سردار، ڈی پی ایس وہاڑی سید غلام عباس بخاری دیگر ممبران موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button