خانیوال میں شجرکاری مہم: ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر نے پودے لگادیئے

اس موقع پرپی آر او محمد عمران، محمد سعید افضل،راو عبدالرشید،محمد سلیم رضا اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے

خانیوال (بابرحسین) سٹیزنز فورم خانیوال کے زیر انتظام پولیس لائن خانیوال میں پھلدار پودے لگائے گئے اس سلسلہ میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسماعیل کھاڑک او رڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے شجرکاری مہم 2024کے سلسلہ میں پھلدار پودے لگائے۔

انہوں نے کینو، جامن اور امرود کے پودے لگائے۔اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مسعود الحق بھٹی، صدر سٹیزنز فورم ڈاکٹر یوسف سمرا،جنرل سیکرٹری شیخ محمد یوسف ایڈووکیٹ، فنانس سیکرٹری باؤ نسیم،ایگزیکٹوممبر قلزم بشیر احمد، صحافیوں عدنان سعید چوہدری، محمد اقبال قریشی، میاں شجاعت،شفاعت کمبوہ، محمد عبدالرحمن، حاجی محمد نسیم نے پودے لگائے –

اس موقع پرپی آر او محمد عمران، محمد سعید افضل،راو عبدالرشید،محمد سلیم رضا اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ڈی پی او اسماعیل کھاڑک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سٹیزنز فورم خانیوال کی جانب سے شجرکاری مہم کے تحت دوہزار سے زائد پودے لگانا خوش آئندہے۔ انہو ں نے مزید کہاکہ پودے لگانے کا مقصد ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے ساتھ سموگ کا تدارک ہے تاکہ ماحول کو انسان دوست بنایا جاسکے۔

Exit mobile version