کراچی: معروف اسلامی اسکالر اور مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک کراچی پہنچ گئے ہیں۔ ان کے دورے کے پیش نظر شہر میں انتہائی سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نائیک کی سکیورٹی ایس ایس یو کے سپرد کر دی گئی ہے۔
2 اکتوبر کی دوپہر کو کراچی ایئرپورٹ پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب ڈاکٹر ذاکر نائیک کا استقبال کریں گے۔
ڈاکٹر نائیک کے دورے کے دوران ان کی مفتی تقی عثمانی اور مفتی منیب الرحمن سمیت دیگر دینی شخصیات سے ملاقاتیں طے ہیں۔ وہ 4 اکتوبر کو ایک اہم سرکاری ادارے کا دورہ بھی کریں گے اور 5 اکتوبر کو مزار قائد پر تقریب سے خطاب کریں گے۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک 7 سے 10 اکتوبر تک کراچی میں مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے اور 11 اکتوبر کو لاہور روانہ ہو جائیں گے۔