اسلام آباد میں پی ٹی آئی جلسہ گاہ سے ہینڈ گرنیڈ، راکٹ لانچربرآمد،سکیورٹی ہائی الرٹ
اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا آج اسلام آباد میں سنگجانی میں آج جلسہ ہو نے جا رہا ہے پولیس ذرائع کے مطابق جلسہ گاہ سے ہینڈ گرنیڈ، راکٹ لانچر، ڈیٹونیٹر اور بم برآمد ہوئے ہیں۔ اس حوالے سے پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو موقع پر طلب کیا جس نے بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا۔
اس واقعے کے بعد جلسہ گاہ کے اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کر دیئے گئے ہیں اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کے جلسے کے پیش نظر اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستے کنٹینرز لگا کر بند کر دیئے گئے ہیں اور شہر میں سکیورٹی ریڈ الرٹ ہے۔
اسلام آباد کی انتظامیہ نے امن عامہ کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے مختلف مقامات پر کنٹینرز پہنچا دیے ہیں اور شہر میں داخلے و نکلنے کے راستے بند کر دیئے گئے ہیں۔
اس واقعے کے بعد مختلف سیاسی جماعتوں اور سماجی کارکنوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔