حرا سے فون پر باتیں کرنا اچھا لگتا تھا، مانی نے ملاقات کی کہانی سنا دی
لاہور:معروف اداکار سلمان ثاقب شیخ المعروف مانی نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں اپنی اہلیہ حرا سے ملاقات کی دلچسپ کہانی کا انکشاف کیا ہے۔
مانی نے بتایا کہ انہوں نے حرا سے پہلی بار ایک میوزک کنسرٹ میں ملاقات کی تھی، لیکن ان کی محبت کی کہانی اس سے بہت پہلے شروع ہو چکی تھی۔
مانی نے بتایا کہ وہ جب ریڈیو جوکی تھے تو ان کی بہت ساری مداحیں تھیں جن میں حرا بھی شامل تھیں۔ حرا نے ان سے پہلے فون پر رابطہ کیا تھا اور انہوں نے اپنا نام مریم خان بتایا تھا۔
فردوس جمال کی ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی اداکاری پر تنقید
مانی نے کہا کہ حرا سے فون پر باتیں کرنا بہت اچھا لگتا تھا کیونکہ وہ بہت سچی اور پرخلوص تھیں۔
مانی نے مزید بتایا کہ کئی ماہ تک فون پر بات کرنے کے بعد وہ ایک میوزک کنسرٹ میں میزبان تھے جہاں حرا بھی موجود تھی۔ حرا نے انہیں فون کرکے بتایا کہ وہ بھی کنسرٹ میں آ رہی ہیں۔
مانی نے حرا کو اسٹیج پر گانے کے لیے مدعو کیا اور حرا کی خوبصورت آواز نے سب کو مسحور کر دیا۔
مانی کا کہنا تھا کہ ان کی اور حرا کی شادی ایک بہت ہی خوبصورت اور رومانوی کہانی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ دو اسٹارز کی شادی بھی کامیاب ہو سکتی ہے، بس دونوں کو ایک دوسرے کو سمجھنے اور قربان کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔