کوئٹہ میں دہشتگردی :گاڑیوں سے اتار کر 23 مسافر کو قتل کر دیا

کوئٹہ میں دہشتگردی :گاڑیوں سے اتار کر 23 مسافر کو قتل کر دیا

کوئٹہ: موسیٰ خیل میں دہشت گردوں نے شاہراہ پر ناکہ لگا کر 23 مسافروں کو قتل کر دیا۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق مسلح افراد نے رات کے وقت راڑہ شم کے قریب بین الصوبائی شاہراہ پر ناکہ لگا کر ٹرکوں اور بسوں کو روکا اور ان میں سوار پنجاب سے تعلق رکھنے والے مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کر فائرنگ کر دی۔

ایس پی موسیٰ خیل ایوب اچکزئی کے مطابق دہشت گردوں نے فرار ہونے سے قبل 10 سے زائد گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی۔

پولیس اور لیویز فورسز موقع پر پہنچ گئی ہیں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جو کہ انتہائی افسوسناک ہے۔

انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ دہشت گردوں کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا۔

Exit mobile version