بی ایل ایف کا مطلوب دہشتگرد شمبین عرف شہک ہلاک
اسلام آباد: دہشتگرد تنظیم بی ایل ایف کا مطلوب دہشتگرد شمبین عرف شہک کو ہلاک ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق شمبین کو اس کے ہی ساتھی نے ہلاک کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والا دہشتگرد شمبین متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔ سکیورٹی فورسز پر حملوں، ہتھیار ڈالنے والے ساتھیوں کے قتل اور بلوچستان میں متعدد دیگر دہشت گردانہ واقعات میں بھی براہ راست ملوث رہا ہے۔