الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

لاہور:الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔لاہور ہائی کورٹ میں شہری مشکورحسین کی جانب سے دائر درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیش، صدر اور وزیراعظم کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کوختم کرنے کیلئے الیکشن ایکٹ میں 4 ترامیم کی گئیں۔درخواست کے مطابق ترمیمی ایکٹ بحث کیے بغیر اور متعلقہ کمیٹی کی منظوری کے بغیر پاس کیا گیا۔

عدالت سے استدعا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2024 کے سیکشنر 1،2،3،4 کو کالعدم قرار دیا جائے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک ترمیمی ایکٹ پر عملدرآمد روکا جائے۔

یاد رہے کہ 7 اگست کو پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن ترمیمی ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا تھا۔

Exit mobile version