آئین کی ماں ہونے کے ناطے اس کا تحفظ پارلیمنٹ کا فرض ہے، عرفان صدیقی

آئین کی ماں ہونے کے ناطے اس کا تحفظ پارلیمنٹ کا فرض ہے، عرفان صدیقی

اسلام آباد :مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہوتا تو اس ترمیم کی ضرورت نہ پڑتی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنماء سینیٹر عرفان صدیقی نے الیکشن ترمیمی ایکٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی عدلیہ سے کوئی محاذ آرائی نہیں ہے، تاہم آٹھ ججوں کا فیصلہ آئین اور قانون سے متصادم ہے،سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہوتا تو اس ترمیم کی ضرورت نہ پڑتی۔

انہوں نے کہا کہ اگر آئین کی کھلی توہین ہو رہی ہو تو پارلیمنٹ پر لازم ہے کہ وہ آئین کا تحفظ کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کے ہر رکن نے آئین کے تحفظ کا حلف اٹھا رکھا ہے، ہم نے آئین کی عزت اور تکریم کی بحالی کیلئے یہ اقدام کیا ہے،آئین کی ماں ہونے کے ناطے آئین کا تحفظ پارلیمنٹ کا فرض ہے۔

Exit mobile version