بلوچستان میں دھرنا جاری، معاہدے کے باوجود صورتحال کشیدہ

بلوچستان میں دھرنا جاری، معاہدے کے باوجود صورتحال کشیدہ

گوادر: بلوچستان کے مختلف شہروں میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کا دھرنا جاری ہے اور معاہدے کے باوجود صورتحال کشیدہ ہے۔ گوادر میں میرین ڈرائیو پر دھرنا جاری ہے جس کی وجہ سے اہم شاہراہیں بند ہیں اور کوئٹہ میں پیٹرول کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔

علاوہ ازیں، پی ٹی سی ایل، موبائل فون اور انٹرنیٹ کی سروسز بھی متاثر ہوئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ حکومت نے معاہدے پر عمل کرتے ہوئے گرفتار کارکنان کو رہا کر دیا ہے اور ایف آئی آر بھی ختم کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے بلوچ یکجہتی کمیٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ معاہدے کے مطابق شاہراہوں سے رکاوٹیں ہٹائی جائیں۔

دوسری جانب، وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو کا کہنا ہے کہ حکومت دھرنا کو پر امن طور پر ختم کرانا چاہتی ہے اور حکومت نے وہ مطالبات بھی تسلیم کیے جو ماننے والے نہیں تھے۔

انہوں نے بلوچستان اور گوادر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ صوبے کو مزید اندھیروں میں نہ دھکیلیں۔

Exit mobile version