پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ کا دلچسپ انکشاف

پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے ایک دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ بھی دیگر کئی خواتین کی طرح ’پولی سسٹک اووری سنڈروم‘ (پی سی ایس او) کا شکار ہیں جس کی وجہ سے ان کے جسم میں مردانہ جنسی ہارمون ٹیسٹوسٹیرون کی سطح معمول سے زیادہ ہے۔

اپنی انسٹاگرام اسٹوری اور ٹوئٹ میں اداکارہ نے بتایا کہ اس بیماری کی وجہ سے ان کے جسم پر بالوں کا نمو زیادہ ہے اور عضلات بھی مضبوط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ بہت سی خواتین میں پایا جاتا ہے اور اسے سمجھنے کی ضرورت ہے۔

اشنا شاہ نے اس بات پر زور دیا کہ زیادہ ٹیسٹوسٹیرون ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ وہ مرد ہیں یا کوئی تیسری جنس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک طبی حالت ہے اور اس سے نمٹا جا سکتا ہے۔

پی سی ایس او ایک ہارمونل خرابی ہے جو خواتین میں پائی جاتی ہے۔ اس میں انڈاشیوں میں بہت سے چھوٹے چھوٹے پولیپ بن جاتے ہیں اور مردانہ ہارمون ٹیسٹوسٹیرون کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔ اس کی وجہ سے عورتوں میں بالوں کا بے جا نمو، وزن میں اضافہ، پٹھوں میں اضافہ، اور غیر منظم پیریڈز جیسی مشکلات ہو سکتی ہیں۔

Exit mobile version