لوگوں کو کسی کی جسامت پر تبصرہ کرنے کا کوئی حق نہیں،متھیرا

لوگوں کو کسی کی جسامت پر تبصرہ کرنے کا کوئی حق نہیں،متھیرا

کراچی : معروف اداکارہ و ٹی وی میزبان متھیرا نے پاکستانی معاشرے میں باڈی شیمنگ اور غیر حقیقی خوبصورتی کے معیار پر سخت تنقید کی ہے۔

ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں متھیرا نے کہا کہ پاکستان میں لوگ چاہتے ہیں کہ ہیروئن نہ صرف گوری چٹی ہو بلکہ ان کی کمر بھی چھوٹی ہو اور ان کی جسامت زیرو سائز ہو۔

متھیرا نے کہا کہ ہر انسان کی جسامت مختلف ہوتی ہے اور اس میں مسائل بھی ہوتے ہیں۔ انہوں نے خاص طور پر خواتین کے ہارمونل مسائل اور ماہواری کی وجہ سے ان کی جسامت میں ہونے والی تبدیلیوں پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو کسی کی جسامت پر تبصرہ کرنے کا کوئی حق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لوگ ٹی وی پر بیٹھ کر کسی بھی مرد یا خاتون کی تصویر دکھا کر اس کی جسامت پر تبصرہ کرتے ہیں اور اسے وزن کم کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑا مسئلہ ہے اور اسے روکنا چاہیے۔

متھیرا نے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ وہ پہلے اپنے کیریئر پر توجہ دیں اور شادی کی فکر بعد میں کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لوگ بہت جلد شادی کرنے کی فکر کرتے ہیں اور اپنے کیریئر کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔

Exit mobile version