جماعت اسلامی کا دھرنا آٹھویں روز بھی جاری، حکومت سے مذاکرات ناکام

جماعت اسلامی کا دھرنا آٹھویں روز بھی جاری، حکومت سے مذاکرات ناکام

راولپنڈی : مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا آٹھویں روز بھی جاری ہے۔ حکومت سے مذاکرات کے دو دور بے نتیجہ رہنے کے بعد دھرنا مزید طول پکڑنے کا امکان ہے۔

جماعت اسلامی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے، بے جا ٹیکسز، آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں اور حکومتی اخراجات ختم کرنے سمیت 10 مطالبات پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے دھرنا شرکتاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی پی پیز سے معاہدے کرنے والے حکمرانوں کو کڑا احتساب ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت تاخیری حربے چھوڑ دے ورنہ دھرنا پھیلے گا اور ملک گیر ہڑتال ہو گی۔

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ ایک مخصوص طبقہ پاکستان کو یرغمال بنائے ہوئے ہے اور اپنے مفادات کے لیے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دوسری جانب، حکومت اور جماعت اسلامی کے مذاکرات اب تک کوئی نتیجہ نہیں دے سکے ہیں۔

Exit mobile version