اسلامی نظریاتی کونسل نے کسی کو واجب القتل قرار دینا غیر شرعی قرار دیا

اسلامی نظریاتی کونسل نے کسی کو واجب القتل قرار دینا غیر شرعی قرار دیا

اسلام آباد : اسلامی نظریاتی کونسل نے ایک اہم اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی شخص کو واجب القتل قرار دینا شرعاً اور قانوناً درست نہیں ہے۔

کونسل کے چیئرمین کے مطابق کسی کو قتل کے جذباتی اقدامات سے عقیدہ ختم نبوت کے کاز کو نقصان پہنچتا ہے۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ کوئی بھی فرد، گروہ یا جتھا خود کو عدالت سمجھ کر کسی کے قتل کا فتویٰ جاری نہیں کر سکتا۔ یہ عمل قرآن و سنت کے منافی ہے اور اشتعال انگیزی اور تکفیری فتویٰ کے زمرے میں آتا ہے۔

سکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کیخلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 1 دہشتگرد ہلاک

اسلامی نظریاتی کونسل نے مزید کہا کہ عالم دین اور مفتی کی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کو صحیح اور غلط نظریات کے بارے میں آگاہ کریں اور مسائل کا درست شرعی حل بتائیں۔ کسی شخص کو کافر قرار دینا ریاست اور عدالت کا کام ہے۔

کونسل کے مطابق کفر کے فتوے اور واجب القتل قرار دینے کی روایت اسلامی اصولوں کے خلاف ہے۔

Exit mobile version