رہنماپی ٹی آئی رئوف حسن 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

رہنماپی ٹی آئی رئوف حسن 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما رؤف حسن کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کو جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا ۔

پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل لطیف کھوسہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیش ہوئے۔

ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے رؤف حسن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت کی جانب سے منظور کر لیا گیا۔

عدالت نے پی ٹی آئی کے دیگر کارکنان کی بھی دو روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے دو خواتین کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

یاد رہے کہ ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے عدالت میں مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ڈیوائسز برآمد کرنی ہیں، ڈیوائسز ملیں گی تو مزید تفتیش ہوگی۔

دوسری جانب وکیلِ صفائی لطیف کھوسہ نے رؤف حسن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی مخالفت کی تھی۔

وکیلِ صفائی لطیف کھوسہ نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ تحریک انصاف کا آفس سیل کر دیا گیا تھا، ہائی کورٹ میں کیس ہے، فل کورٹ کے 11 ججز نے کہا تحریک انصاف سیاسی جماعت تھی اور رہے گی۔

Exit mobile version