بنگلہ دیش میں پاکستانی طلبہ محفوظ ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

بنگلہ دیش میں پاکستانی طلبہ محفوظ ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستانی ہائی کمیشن نے طلبہ کو محفوظ مقامات پر ٹھہرایا ہے، جن میں ہائی کمیشن، سفیر کی رہائش گاہ اور کچھ دیگر محفوظ مقامات شامل ہیں، ممتاز زہرہ بلوچ

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں تمام پاکستانی طلبہ محفوظ ہیں اور انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے بتایا کہ پاکستانی ہائی کمیشن نے طلبہ کو محفوظ مقامات پر ٹھہرایا ہے، جن میں ہائی کمیشن، سفیر کی رہائش گاہ اور کچھ دیگر محفوظ مقامات شامل ہیں۔

سرگودھا میں تاریخ ساز فاروق و غنی ؓکا نفر نس

انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں ہمارا مشن تمام طلبہ سے رابطے میں ہے، ڈپٹی ہیڈ مشن نے چٹا گانگ کا دورہ کر کے طلبہ سے ملاقاتیں کیں ہیں۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں سرکاری ملازمتوں کے کوٹہ سسٹم کے خلاف احتجاج اور مظاہرے شدت اختیار کر چکے ہیں، بنگلہ دیشی فورسز کو امن و امان کی خلاف ورزی کرنے والوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

Exit mobile version