حکومت کو وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے سے نقصان توہوگا، فیصل واوڈا

حکومت کو وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے سے نقصان توہوگا، فیصل واوڈا

لاہور: سینئر سیاست دان فیصل واوڈا نے کہا کہ حکومت کو وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے سے نقصان توہوگا۔

پی ٹی آئی میں کئی دھڑے ہیں، پی ٹی آئی میں فاروڈ بلاک تیار ہے، پی ٹی آئی کے لوگوں کے 37لوگوں کے حلف نامے جمع ہوئے اور 6 یا 7 کے دستخط مشکوک ہیں۔

انھوں نے کہا کہ حکومت کے پاس کارکردگی دکھانے کا بہترین موقع ہے، آئی ایم ایف کوخط لکھنے سے ملک کا نقصان ہوگا۔ پی ٹی آئی میں کئی قسم کے نعرے ہیں، انھوں نے مزید کہا کہ ریاست سے کوئی نہیں جیت سکتا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کوریاست کیخلاف دہشت گردی کی گئی۔فیصل واوڈا نے پیشگوئی کی کہ ستمبراکتوبرمیں سیاسی موسم بہت گرم ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ ملک میں کوئی بھی آئین وقانون پرعمل نہیں کررہا، پی ٹی آئی نے ایک بارپھرزہراگلناشروع کردیاہے، 12 سال پہلے والے بانی پی ٹی آئی بہت بردبارتھے، بانی کی ذاتی زندگی کے حوالے سے کچھ نہیں کہوں گا، ایمانداری سے کام کرنیوالے الگ چوری چکاری کرنیوالوں کوساتھ رکھاہواہے۔

سینئر سیاستدان نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کی مشکلات بڑھ گئی ہیں کیونکہ اب مجھے بلڈوزرچلتا نظر آرہا ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا آج جس قسم کی زبان استعمال کی گئی،9 مئی سے نہیں نکل سکتے ،پی ٹی آئی سپریم جوڈیشل کونسل میں جارہی ہے ،وہ لوگ بھی جا رہے ہیں،یہ مسئلہ آئین کا نہیں آئین کی تشریح کا ہے،میرے خیال میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں ہو گا،ملک ایک آئینی بحران کی طرف بڑھ رہا ہے،آئین بنانے کا اختیار پارلیمنٹ کے پاس ہے، عدلیہ صرف تشریح کر سکتی ہے۔

Exit mobile version