آئی سی سی ٹی 20کرکٹ ورلڈ کے فائنل کیلئے جنوبی افریقی ٹیم نے افغانستان کو شکست دے کر کوالیفائی کرلیا ہے۔
ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے برائن لارا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور صرف 11.5اوورز میں یعنیٰ 71 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 56 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
جنوبی افریقی ٹیم نے ہدف کے تعاقب میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 53 ویں گیند پر یعنیٰ 8.5 اوور میں 9 وکٹوں سے افغانستان کو شکست دے کر میگا ایونٹ کے فائنل کا ٹکٹ کنفرم کرلیا۔
افغانستان کی جانب سے صرف عظمت اللہ نے 10 رنز بنائے ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل ہی نہ ہوسکا۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے مارکو جانسن اور تبریز شمسی نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ انرچ اور گیسو ربادا نے 2، 2 وکٹ اپنے نام کی۔
ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم کے اوپننگ بیٹر ڈی کاک 5 رنز کے ساتھ فضل الحق فاروقی کا شکار ثابت ہوئے جبکہ ریضا ہیڈرکس 29اور کپتان مارکرم 23 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
میگا ایونٹ کے فائنل میں جنوبی افریقہ کا سامنا کس سے ہوگا اس کا فیصلہ آج بھارت اور انگلینڈ کے میچ سے ہوجائے گا۔