صحت
ٹرینڈنگ

کورونا اور انفلوئنزا کے کیسز : محکمہ صحت سندھ کی ہسپتالوں کو ہنگامی ہدایات

کووڈ 19 اور ایچ ون، این ون کیسز کی بروقت رپورٹنگ کو یقینی بنایا جائے ، مراسلہ جاری

کراچی: صوبہ سندھ کے محکمہ صحت نے کورونا اور انفلوئنزا ایچ ون، این ون کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ہسپتالوں کو ہنگامی گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں۔

محکمہ صحت کی جانب سے تمام ضلعی ہیلتھ افسران (ڈی ایچ اوز) کو مراسلہ بھیجا گیا ہے، جس میں ہسپتالوں کو موسم سرما میں کووڈ 19 اور ایچ ون، این ون کیسز کی روک تھام اور انتظامات کے لیے ہدایات دی گئی ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کووڈ 19 اور ایچ ون، این ون کیسز کی بروقت رپورٹنگ کو یقینی بنایا جائے اور مشتبہ مریضوں کی جلد تشخیص کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ صحت کے مراکز میں حفاظتی سامان (پی پی ایز) اور دیگر ضروری اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنانے کے ساتھ انفیکشن کنٹرول کے اقدامات کو مزید مؤثر کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

عوامی آگاہی مہم کے ذریعے شہریوں کو ماسک پہننے، ہاتھ دھونے اور سماجی فاصلے کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے۔ مزید برآں، کووڈ 19 اور ایچ ون، این ون کی علامات سے متعلق طبی امداد کی بروقت فراہمی پر بھی زور دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وٹامن ڈی کی زیادہ مقدار ہڈیوں کے ٹوٹنے سے نہیں بچا سکتی، تحقیق

محکمہ صحت نے صحت کے مراکز کو ہدایت دی ہے کہ ہفتہ وار رپورٹ جمع کروائی جائے، جس میں کیسز، کیے گئے اقدامات اور درپیش مسائل کی تفصیلات شامل ہوں۔ اس کے ساتھ عوامی صحت کے تحفظ کے لیے تمام ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں کراچی میں نزلہ، زکام اور کھانسی کے 30 فیصد مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے باعث فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button